اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں سائبر کرائم کے حوالے سے آگہی پروگرام منعقد

آگہی پروگرام میں پلوامہ پولیس نے انٹرنیٹ فراڈ، فشنگ، آن لائن رقم کی ادائیگی سمیت مختلف ایڈوانس تکنیکوں کے بارے میں حاضرین کو جانکاری دی۔

پلوامہ میں سائبر کرائم کے حوالے سے آگہی پروگرام منعقد
پلوامہ میں سائبر کرائم کے حوالے سے آگہی پروگرام منعقد

By

Published : Nov 2, 2021, 5:04 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر پولیس نے سائبر کرائم کے حوالے سے لاسی پورہ علاقے میں جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پلوامہ میں سائبر کرائم کے حوالے سے آگہی پروگرام منعقد

آگہی پروگرام میں پولیس افسران نے سائبر کرائم سے متعلق حاضرین کو مختلف معلومات فراہم کیں۔

پولیس افسران نے لوگوں کو سائبر کرائم سے بچنے اور اپنا دفاع کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر/اقدامات تجویز کیے اور ان کی رہنمائی بھی کی۔

دنیا بھر میں سائبر کرائم کے بڑھتے واقعات سے عام لوگوں کو کیسے بچایا جا سکے، اس کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے پلوامہ پولیس نے انٹرنیٹ فراڈ، فشنگ، آن لائن رقم کی ادائیگی سمیت مختلف ایڈوانس تکنیکوں کے بارے میں جانکاری دی۔

مزید پڑھیں:پلوامہ: برفباری اور بارش کے سبب زعفران کی کاشت میں کمی

پروگرام میں پولیس افسران کے علاوہ اساتذہ، بینک ملازمین، سول انتظامیہ اور طلباء نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے ایسے پروگراموں کے انعقاد پر پولیس کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details