اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cyber Crime Awareness Programme: پلوامہ پولیس کی جانب سے سائبر کرائم سے متعلق آگاہی پروگرام - پلوامہ میں سائبر کرائم سے متعلق آگاہی پروگرام

پلوامہ پولیس نے سینٹرل ہائی اسکول میں سائبر کرائم کے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا Cyber Crime Awareness Programme۔ سائبر کرائم سے متعلق آگاہی پروگرام میں پروفیسرز، لیکچررز، اساتذہ، طلباء، بینک ملازمین کے علاوہ عام شہریوں نے شرکت کی۔

پلوامہ پولیس کی جانب سے سائبر کرائم سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد
پلوامہ پولیس کی جانب سے سائبر کرائم سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد

By

Published : May 6, 2022, 7:23 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سائبر کرائم کے نئے رجحانات سے عام لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے پلوامہ پولیس کی جانب سے سینٹرل ہائی اسکول پلوامہ میں ایک بیداری پروگرام منعقد کیا Cyber Crime Awareness Programme۔ سائبر کرائم سے متعلق آگاہی پروگرام میں پروفیسرز، لیکچررز، اساتذہ، طلباء، بینک ملازمین کے علاوہ عام شہریوں نے شرکت کی۔

پلوامہ پولیس کی جانب سے سائبر کرائم سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد

ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر پلوامہ نے سائبر جرائم پیشہ افراد کے ذریعہ کئے جانے والے آن لائن فراڈ کے حوالے سے افتتاحی تقریر کی۔ انہوں نے والدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچے کی سماجی نشوونما میں والدین کی زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے بچوں کے پہلے اساتذہ اور رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں۔

ایس ایچ او پلوامہ نے انہیں سائبر خطرات / سرگرمیوں مثلاً شناخت کی چوری، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ، لڑکیوں کی تذلیل، فحاشی پھیلانے وغیرہ کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ اس کے بعد سائبر ماہرین نے یہ بھی معلومات فراہم کی کہ سائبر جرائم پیشہ افراد، کس طرح انٹرنیٹ کے ذریعے سائبر کرائم کو انجام دیتے ہیں۔ شرکاء کو E-Cop ایپلیکیشن اور اس کی خصوصیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details