اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pulwama Police Cyber Awareness : پولیس میں سائبر ایورنس پروگرامز منعقد

پلوامہ پولیس کی جانب سے راجپورہ پولیس اسٹیشن اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاسی پورہ میں منعقدہ آگاہی پروگرامز کے دوران شرکاء کو آئیڈینٹیٹی تھیفٹ کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ وغیر کے بارے میں مفصل جانکاری دی گئی۔

پولیس میں سائبر ایورنس پروگرامز منعقد
پولیس میں سائبر ایورنس پروگرامز منعقد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 5:38 PM IST

پلوامہ:سائبر کرائم کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے راجپورہ پولیس اسٹیشن اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاسی پورہ میں ’’سائبر اویرنس پروگرامز‘‘ کا انعقاد کیا جس کا اہتمام پولیس اسٹیشن لیتر نے کیا تھا۔ پروگرامز کی میزبانی متعلقہ سپروائزری پولیس افسران نے کی اور اس میں متعلقہ علاقوں کے معزز شہریوں، نوجوانوں خاص کر طلباء نے شرکت کی۔

منتظمین کے مطابق اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کا بنیادی مقصد سائبر فراڈ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ نوجوانوں اور طلباء سمیت عوام الناس میں پروگرامز کے دوران پریزائیڈنگ افسران نے مختلف قسم کے سائبر خطرات اور جرائم کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی جن میں آئیڈینٹیٹی تھیفٹ (شناخت کی چوری)، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ، پورنوگرافی، OTP فراڈز وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

شرکاء کو مشورہ دیا گیا کہ وہ محفوظ براؤزنگ کی عادتیں اپنائیں اور انٹرنیٹ کا استعمال کرنے کے دوران مشکوک ویب سائٹس سے پرہیز کریں۔ جبکہ انہیں تاکید کی گئی کہ وہ OTPs، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈ کسی کو بھی ظاہر نہ کریں۔ انٹرنیٹ بینکنگ اور آن لائن لین دین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں بھی تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں:Cyber Awareness in Pulwama پلوامہ میں سائبر جرائم سے متعلق بیداری

افسران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامعلوم افراد سے دوستی کی درخواستیں قبول کرنے اور غیر مستند افراد کے ساتھ بات چیت میں مشغول ہونے سے پرہیز کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ’’ان آگاہی اور معلومانی سیشنز کا مقصد لگوں کو آج کے ڈیجیٹل دور میں سائبر خطرات سے بچانے کے لیے درکار اور ضروری معلومات فراہم کرنا ہے۔‘‘ شرکاء نے سائبر آگاہی پروگرامز کے انعقاد اور لوگوں میں مختلف سائبر کرائمز کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے پولیس کی کوششوں کو سراہا۔

پولیس میں سائبر ایورنس پروگرامز منعقد
پولیس میں سائبر ایورنس پروگرامز منعقد

ABOUT THE AUTHOR

...view details