اردو

urdu

By

Published : May 6, 2022, 8:30 PM IST

ETV Bharat / state

Thana Diwas Observed At Pulwama Police Station: پلوامہ پولیس اسٹیشن میں تھانہ دیوس کا اہتمام

’’تھانہ دیوس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ضلع میں پولیس کی کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانا اور عوام میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔‘‘ Pulwama Thana Diwas

Thana Diwas observed At Pulwama Police Station: پلوامہ پولیس اسٹیشن میں تھانہ دیوس کا اہتمام
Thana Diwas observed At Pulwama Police Station: پلوامہ پولیس اسٹیشن میں تھانہ دیوس کا اہتمام

پلوامہ:جموں و کشمیر حکومت کے عوامی رابطہ پروگرام کے تحت پلوامہ پولیس نے پولیس اسٹیشن پلوامہ میں ’’تھانہ دیوس‘‘ کا اہتمام کیا۔ Thana Diwas observed At Pulwama Police Station تھانہ دیوس کی تقریب کی صدارت ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ نے کی، جب کہ پروگرام میں پلوامہ کے مختلف علاقوں کے نمبرداروں، چوکیداروں سمیت معمر شہریوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران لوگوں نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پولیس حکام کی نوٹس میں لائے۔ Pulwama Thana Diwas پولیس افسران نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سیول انتظامیہ سے متعلق مسائل کو متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کیا جائے گا اور ان پر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ’’تھانہ دیوس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ضلع میں پولیس کی کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانا اور عوام میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔‘‘ Thana Diwas observed At Pulwama مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ضلع میں منشیات کو روکنے اور ایسے ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرنے میں پلوامہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں جو ہمیشہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شرکاء نے اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد پر پولیس کے کردار کی سراہنا کی اور سماجی برائیوں خصوصا منشیات کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details