اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drive Against Poppy Cultivation: پولیس نے پلوامہ میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم شروع کی - پلوامہ میں پوست تباہ

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 کنال اراضی پر سبز پوست کو تباہ کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ Drive Against Poppy Cultivation

pulwama-police-launched-a-special-drive-against-cultivation-of-poppy-in-pulwama
پولیس نے پلوامہ میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم شروع کی

By

Published : Apr 26, 2022, 7:30 PM IST

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم جس میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ اور ایس ایچ او پی ایس پلوامہ اور محکمۂ ریونیو نے پلوامہ کے مختلف علاقوں میں پوست کی کاشت کے خلاف خصوصی مہم چلائی اور پلوامہ کے گنڈی پورہ اور پنگلینہ علاقے میں تقریباً 7 کنال سبز پوست کو تباہ کیا۔ وہیں پولیس نے موقع سے 21 کلو سبز پوست برآمد کر کے قبضے میں لے لی۔ Drive Against Poppy Cultivation۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 107/22 U/S 8/18 NDPS ایکٹ PS پلوامہ میں دو ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جن کا نام غلام رسول بٹ ساکن پنگلینہ اور نذیر احمد میر ساکن گنڈی پورہ پلوامہ ہیں۔

مزید پڑھیں:


مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہا ہے۔ پلوامہ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ ہاتھ جوڑیں اور اپنے آس پاس کے علاقوں میں سماج دشمن سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے ساتھ سامنے آئیں تاکہ منشیات کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کیا جاسکے اور ضلع میں منشیات سے پاک ماحول کو یقینی بنایا جاسکے اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے مجرموں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details