اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pulwama Police Holds Meeting پلوامہ پولیس کی ہلاک شدہ اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ میٹنگ - جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ

میٹنگ میں چیئرنگ آفیسر نے اپنے خطاب میں ہلاک شدہ اہلکاروں کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا اور قوم کی خاطر اپنے پیاروں کے ادا کردہ کردار کو سراہا۔ Pulwama Police Holds Meeting with Families of Slain Police Personnel

ش
ش

By

Published : Aug 25, 2022, 5:33 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ پولیس نے ہلاک شدہ اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ان کی شکایات جاننے کے لیے پولیس پلوامہ نے ایس ایس پی پلوامہ کی ہدایت پر ڈی پی ایل پلوامہ میں پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ Pulwama Police Holds Meeting with Families of Slain Police Personnel


اس میٹنگ کی صدارت ڈی وائی ایس پی پلوامہ نے کی۔ اجلاس کا مقصد ہلاک شدہ اہلکاروں کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو جاننا تھا جنہوں نے ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ میٹنگ میں ضلع پلوامہ کے پولیس ہلاک شدہ اہلکاروں کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران شرکاء کی جانب سے مختلف شکایات کا اظہار کیا گیا۔ جنہیں یقین دلایا گیا کہ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔NOKs Of Police martyrs

چیئرنگ آفیسر نے اپنے خطاب میں ہلاک شدہ اہلکاروں کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا اور قوم کی خاطر اپنے پیاروں کے ادا کردہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے شرکاء کو یہ بھی بتایا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے لواحقین شہداء ہوئے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف فلاحی اقدامات کیے گئے ہیں اور پولیس کے تمام یونٹ شہداء کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔DPL Pulwama

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ہلاک شدہ اہلکاروں کی اہلخاانہ کے ناقابل فراموش رکن ہیں اور ان کے لواحقین کا خیال رکھنا محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ انہیوں نے ہمارے بہتر مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔


یہ بھی پڑھیں : Police Public Meet Held in Tral: پلوامہ کے کارمولہ، ترال میں پولیس - پبلک دربار کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details