اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Menace in South Kashmir: پولیس نے کی نمبرداروں اور چوکیداروں کے ساتھ میٹنگ

منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کے حوالہ سے طلب کی گئی میٹنگ کے دوران پولیس افسران نے شرکاء سے منشیات فروشی کے حوالہ سے کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچانے کی تلقین کی۔ Pulwama Police on Drug Peddling

پولیس نے کی نمبرداروں اور چوکیداروں کے ساتھ میٹنگ
پولیس نے کی نمبرداروں اور چوکیداروں کے ساتھ میٹنگ

By

Published : Apr 6, 2023, 6:27 PM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر) :پلوامہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس، پلوامہ، میں منشیات کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا۔ منشیات پر قابو پانے اور اس وبا کا معاشرے سے پوری طرح قلع قمع کرنے کو یقین بنائے جانے کے حوالہ سے ایس ایس پی پلوامہ، محمد یوسف نے ڈی پی او پلوامہ میں ضلع کے مختلف دیہات کے نمبرداروں اور چوکیداروں کی میٹنگ طلب کی۔

میٹنگ کے دوران ایس ایس پی پلوامہ نے خطاب میں شرکاء کو معاشرے میں منشیات کے بڑھتے رجحان کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ ’’یہ ہر شہری کی اجتماعی ذمہ داری ہے، ہر شری کا فرض ہے خواہ وہ اس سے متاثر ہوا ہو یا نہ ہو کہ وہ معاشرے سے ایسی سماجی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔‘‘

انہوں نے منشیات کے عادی ہونے میں اہم کردار ادا کرنے والے سماجی و اقتصادی عوامل اور اس سے بچاؤ کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور منشیات کے عادی افراد کی علامات کو جاننے کے طریقے بھی بتائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے اور پولیس اس لت کا شکار ہونے والوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت موجود ہے اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔‘‘

مزید پڑھیں:Drugs Recovered in pulwama: منشیات فروش کے گھر سے منشیات ضبط، ملزم فرار

ایس ایس پی نے نوجوان نسل کو روزگار کمانے کے لیے مختلف ہنر مندی کی تربیت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور تاکہ وہ معاشی حالت بہتر بنا کر اس غیر قانونی تجارت میں ملوث نہ ہوں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ علاقے میں منشیات کی غیر قانونی سپلائی سے متعلق معلومات شیئر کریں تاکہ مجرموں کے خلاف بروقت قانون کے تحت کارروائی کی جا سکے اور جموں و کشمیر پولیس عام لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ شرکاء نے اس طرح کے انٹرایکٹو میٹنگز کے انعقاد پر پولیس کے کردار کو سراہا جس سے کمیونٹی پولیسنگ اور عوام کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

پولیس نے کی نمبرداروں اور چوکیداروں کے ساتھ میٹنگ
پلوامہ پولیس نے کی نمبرداروں اور چوکیداروں کے ساتھ میٹنگ

ABOUT THE AUTHOR

...view details