پلوامہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جب کہ ان کے مطابق منشیات کے کاروبار میں ملوث اور ایس نیٹ ورک سے جڑے مزید افراد کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔
ذرائع ابلاغ کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈی وائی ایس پی محمد شفیع نے کہا کہ انہوں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر یکے بعد دیگرے منشیات کے کاروبار میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے پرچھو علاقے میں عمران نامی ایک نوجوان کے گھر پر چھاپہ مار کر پولیس نے منشیات ضبط کرکے عمران احمد کو گرفتار کرلیا۔
پلوامہ پولیس نے مزید کہا کہ عمران سے پوچھ تاچھ کے بعد منشات سے جڑے کئی افراد کے نام سامنے آئے جنہیں یکے بعد دیگرے گرفتار کرلیا گیا۔