اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pulwama Police Celebrated Constitution Day پلوامہ پولیس نے ’یوم آئین‘ منایا

جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ میں پولیس اور سیول انتظامیہ نے ’’یوم آئین‘‘ کی نسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا۔ Constitution Day Celebrated in Pulwama

پلوامہ پولیس نے منایا یوم آئین
پلوامہ پولیس نے منایا یوم آئین

By

Published : Nov 26, 2022, 6:40 PM IST

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ سمیت دیگر سبھی پولیس اداروں میں ’’یوم آئین‘‘ کی نسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا۔ اس حوالہ سے ضلع میں سب سے بڑی تقریب ڈی پی ایل پلوامہ میں منعقد ہوئی۔ ڈی پی ایل پلوامہ سمیت دیگر تقاریب میں شرکت کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں نے آئین کے تئیں وفاداری کا خصوصی عہد کیا۔ Programme in pulwama on Constitution Day

ڈی پی ایل پلوامہ میں منعقدہ تقریب کے دوران ایس ایس پی پلوامہ، غلام جیلانی وانی، نے آئین کی نسبت سبھی پولیس اہلکاروں کو وفاداری کا حلف دلایا۔ پولیس افسران و اہلکاروں نے بھارت کے خودمختار، سیکولر اور جمہوری نظام کو مضبوط بنانے، سبھی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ہر وقت آئین کا پاس و لحاظ کرنے کا عہد کیا۔

پلوامہ پولیس نے منایا یوم آئین

دریں اثناء، ضلع پلوامہ میں پولیس کے علاوہ سول انتظامیہ نے بھی ’’یوم آئین‘‘ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔

مزید پڑھیں:Constitution Day in Ramban رامبن میں یوم آئین منایا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details