پلوامہ:منشیات پر لگام لگانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 1 کلو گرام خشک بھنگ برآمد کی گئی۔ پولیس اسٹیشن راجپورہ کی پولیس پارٹی نے پچہار میں سرپرائز ناکہ لگایا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے دیکھا کہ دو نائیلون بیگ اٹھائے ہوئے دو افراد مشکوک انداز میں گھوم رہے ہیں۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر مشتبہ افراد نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے ایک کلو گرام خشک بھنگ برآمد کیا۔ The drug dealer was arrested by the Pulwama police
ملزمان کو موقعے پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت عاقب فیاض وانی ولد فیاض احمد وانی بامنعو پلوامہ اور زبیر احمد وانی ولد بشیر احمد وانی ساکن اچھگوز پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 96/2022 این ڈی پی ایس ایکٹ کے 8/20 کے تحت پولس اسٹیشن راجپورہ میں درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس پلوامہ نے ضلع میں اس منشیات پر قابو پانے کے لیے معلومات کے لیے عام لوگوں سے تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔
Drug-Peddlers Arrested پلوامہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، منشیات برآمد - منشیات فروش کو پلوامہ پولیس نے گرفتار کیا
پولیس اسٹیشن راجپورہ کی پولیس پارٹی نے پچہار میں سرپرائز ناکہ لگایا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے دیکھا کہ دو نائیلون بیگ اٹھائے ہوئے دو افراد مشکوک انداز میں گھوم رہے ہیں۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر مشتبہ افراد نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے ایک کلو گرام خشک بھنگ برآمد کیا۔ The drug dealer was arrested by the Pulwama police
منشیات برآمد