اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gamblers Drug Peddlers Arrested in Pulwama: پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار - پلوامہ پولیس منشیات کارروائی

پلوامہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران داؤں پر لگی 23680 روپے رقم سمیت دو قمار بازوں، جبکہ نصف درجن کے قریب منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر ان کی تحویل سے کوڈین، چرس اور بھنگ پتری ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Pulwama Police Arrested Gamblers Drug Peddlers

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 20, 2023, 9:08 PM IST

پلوامہ:جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پوسٹ، نیواہ کو پاریگام کریواز میں قمار بازی سے متعلق ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس پارٹی نے مخصوص مقام پر چھاپہ مار کر 2 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت غلام حسن میر ساکنہ کدل بل پانپور، اور توصیف احمد ساکنہ پتل باغ پانپور کے طور پر کی گئی ہے۔ پلوامہ پولیس نے ان کے قبضے سے 23680 روپے اور تاش کے 9 پیکٹ ضبط کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر دو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ادھر، پلوامہ پولیس نے ضلع پلوامہ میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

پلوامہ پولیس نے بتایا کہ قصبہ پلوامہ کے چاٹہ پورہ محلہ سے تعلق رکھنے والے امتیاز احمد نامی ایک شہری کی تحویل سے کوڈین فاسفیٹ ضبط کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملے تھی کہ امتیاز احمد نے اپنی رہائشی مکان میں ممنوعہ دوائی - کوڈین فاسفیٹ - کو ذخیرہ کر رکھا ہے جس کو وہ مبینہ طور نوجوانوں کو فروخت کرکے منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔

پولیس اسٹیشن پلوامہ نے متعلقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارا اور رہائشی مکان سے ممنوعہ کوڈین فاسفیٹ کی 50 بوتلیں برآمد کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ جبکہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 26 / 2023 درج کی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم نے مختلف مشتبہ مقامات پر چھاپے بھی مارے۔

پلوامہ پولیس ایک اور کارروائی کے دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 30 کوڈین بوتلیں، 2.4 کلو کینیبس پاؤڈر اور 70 گرام چرس بر آمد کر لیا ہے۔ پلوامہ پولیس کے مطابق چاٹہ پورہ، پلوامہ میں قائم کی گئی ناکہ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل کو زیر رجسٹریشن نمبر JK04G/3894 کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم پولیس کے مطابق انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:پلوامہ: منشیات میں ملوث گروہ کا پردہ فاش، 4 افراد گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں کو جلد ہی دھر لیا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق پلیان رائیڈر آفاق احمد ملک ساکنہ، چاٹہ پورہ پلوامہ کے قبضے سے 16 عدد کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد ہوئیں اور موٹر سائیکل سوار پرویز احمد بھٹ ساکنہ گانگوہ کے قبضے سے 04 عدد کوڈین کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 28/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اسی طرح کی پولیس پارٹی نے گانگوہ کراسنگ پر ناکہ قائم کیا تھا اور چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے ایک شخص کی تحویل سے 0 گرام چرس 2.4 کلو گرام بھنگ پاؤڈر ضبط کیا۔ ملزم کی شناخت محمود علی ساکنہ ہانجی کھلا، گانگوہ، پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر N0 30/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پی ایس پلوامہ میں درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ادھر، پولیس اسٹیشن راجپورہ کی ٹٰم نے بھی ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کی تحویل سے کوڈین کی 10 بوتلیں بر آمد کیں۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی شناخت طارق احمد نجار سکنہ راجپورہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اس ضمن میں مقدمہ 10/2023 U/S 8/21 NDPS ایکٹ درج کر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details