ضلع پلوامہ کے مطابق ٹنگہرا علاقے میں پولیس پارٹی معمول کی گشت پر تھی اور اس دوارن چند افراد پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہو گئے۔ پولیس پارٹی ان افراد کو پکڑ کر ان کی تلاشی لی۔
پولیس بیان کے مطابق تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 49 کوڈین بوتلیں برآمد ہوئیں جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا Drug Peddlers Arrested۔
پلومہ پولیس Pulwama Policeنے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت جنید احمد گنائی ولد مشتاق احمد ساکنہ چٹاپورہ، عمر فیروز بٹ ولد فیروز احمد بٹ ساکنہ پلوامہ، اعجاز احمد ٹھوکر ولد عبدالمجید ساکنہ اولڈ بس اسٹینڈ پلوامہ اور قیصر نذیر میر ولد نذیر احمد میر ساکنہ مغل پورہ، پلوامہ۔
پولیس کے مطابق چاروں منشیات فروشوں کے خلاف ایف آئی آر نمبر 331/2021 U/S 8/21 NDPS پولیس اسٹیشن پلوامہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
دریں اثناء، پلوامہ پولیس نے ایک مخصوص اطلاع موصول ہونے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے لیتر علاقے میں رئیس احمد ٹھوکر ولد عبدالرشید ٹھوکر نامی ایک شخص کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا جہاں انہوں نے 20 کلو گرام بھنگ پتری برآمد کر لی۔