منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے پولیس اسٹیشن کاکا پورہ کے قریب ایک ناکہ پر چیکنگ کے دوران ایک ٹپر زیر رجسٹریشن نمبر JK03-6535 کی تلاشی کے دوران شراب کی 11 بوتلیں برآمد کر لی۔
پلوامہ پولیس نے ڈرائیور تنویر احمد منتو ولد عبدالمجید منتو ساکنہ کدلہ بل، پانپور کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر 132/2021 درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:ہند ۔ پاک سرحد کے قریب کافی مقدار میں ہیروئن ضبط
مقامی باشندوں نے منشیات کے خلاف جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے کی جارہی کارروائیوں کی سراہنا کی جا رہی ہے، وہیں پولیس نے لوگوں سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں پولیس کا تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔