اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور کا واٹر پمپ اسٹیشن گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

ضلع پلوامہ میں قصبہ پانپور کے واٹر پمپ اسٹیشن میں گندگی کے ڈھیر اور جمع پانی کے سبب نہ صرف راہگیروں بلکہ مقامی دکانداروں کو بھی پریشانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پانپور کا واٹر پمپ اسٹیشن گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
پانپور کا واٹر پمپ اسٹیشن گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

By

Published : Nov 7, 2020, 5:35 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا واٹر پمپ اسٹیشن پانپور گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ جس کے سبب عام لوگوں کے علاوہ دکانداروں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ واٹر پمپ اسٹیشن میں جمع گندگی اور پانی سے اٹھنے والی بدبو سے مقامی دکانداروں اور رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔

پانپور کا واٹر پمپ اسٹیشن گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

مقامی کانداروں کا کہنا ہے گندگی کی وجہ سے یہاں کا ڈرینیج سسٹم بھی خراب ہو چکا ہے اور معمولی بارش سے پانی سڑکوں کے اوپر آجاتا ہے جو کافی گندا ہوتا ہے جس سے راہ گیروں کو عبور و مرور میں گونا گوں پریشانیاں جھیلنی پڑتی ہیں۔

مقامی لوگوں اور دکانداروں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ واٹر پمپ اسٹیشن کی صفائی کی پختہ انتظام کرکے گندگی کو ہٹایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details