مقامی لوگوں نے حکومت سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
لوگوں کے مطابق آگرچہ دس سال قبل علاقے میں بجلی کی سربراہی کے لیے لائن بچھائی گئی تھی تاہم دس سال گزارنے کے بعد اس لائن کو نا ہی تبدیل کیا گیا اور نہ بجلی کے کھمبے آج تک نصب کیے گئے'۔
پلوامہ: لوگ بنیادی سہولیات سے محروم لوگوں کا کہنا تھا کہ 'آئے روز لائن گرجانے سے انسانی جانوں کے نقصان کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔
مقامی لوگوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے افسران کو اس سے آگاہ کیا تاہم آج تک انہوں نے اس معاملے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
لوگوں نے مزید کہا کہ 'ان گلی کوچوں میں لوگوں خاص کر بچوں کا آنا جانا رہتا ہے پھر بھی محکمہ اس کو نظرانداز کررہا ہے'۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ عابد رشید شاہ سے گزارش کی کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں تاکہ مستقبل میں انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔