پلوامہ:وادی کشمیر میں بھی دیگر مقامات کی طرح عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران عائد لاک ڈاؤن کے سبب جہاں تعلیمی و دیگر سرگرمیاں معطل رہیں، وہیں پبلک پارکس کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔ Pulwama Park Witnessed Huge Rush on the Occasion of Eid تاہم دو برس تک بند رہنے کے بعد سیاحتی مقامات سمیت دیگر مقامی پارکس کو بھی عوام کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ قریب دو برس بعد عید کے موقع پر پبلک پارکس میں گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔
Pulwama Park Witnessed Huge Rush on Eid: دو برس بعد عید کے موقع پر پلوامہ پارک میں گہما گہمی - کورونا وائرس پبلک پارکس کو بھی بند
’’گزشتہ دو برسوں کے دوران لاک ڈاؤن کے سبب عائد پابندیوں کے باعث لوگ عید کے موقع بھی گھروں میں ہی محصور تھے۔ Public Parks Remained Closed Due to Covid Lockdown سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات کے پیش نظر پبلک پارکس سمیت دیگر عوامی مقامات کو بند کر دیا گیا تھا۔‘‘
جنوبی کشمیر South kashmir کے پلوامہ ضلع کے مین ٹاؤن میں واقع فلوریکلچر پارک میں بھی دیگر پارکس اور صحت افزا مقامات کی طرح رواں برس عید کے موقع پر کافی گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔ Pulwama Park Witnessed Huge Rush on the Occasion of Eid بچوں کے علاوہ مقامی نوجوانوں اور معمر شہریوں نے کثیر تعداد میں پبلک پارک کا رخ کیا جس کے سبب پارک میں کافی گہما گہمی رہی۔ وہیں سازگار موسم کے سبب بچے کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران لاک ڈاؤن کے سبب عائد پابندیوں کے باعث لوگ عید کے موقع پر گھروں میں ہی محصور تھے۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات کے پیش نظر پبلک پارکس سمیت دیگر عوامی مقامات کو بند کر دیا گیا تھا۔ Public Parks Remained Closed Due to Covid Lockdown وہیں امسال عید کے موقع پر پبلک پارکس کھلنے اور عوامی رش کے سبب لوگ کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔