اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: دھان کی فصل تباہی کے دہانے پر - کھیتوں کی نمی چلی گئی

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہزاروں کنال اراضی پر کاشت کی جا رہی دھان کی فصل سینچائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب تباہی کے دہانے پر ہے۔

پلوامہ: دھان کی فصل تباہی کے دہانے پر
پلوامہ: دھان کی فصل تباہی کے دہانے پر

By

Published : Jul 30, 2020, 9:33 PM IST

ضلع پلوامہ کے کنڈی پنجگام علاقے میں مختلف میوہ جات اور سبزیوں کے علاوہ کسان دھان کی بھی کاشت کرتے ہیں۔ تاہم امسال سینچائی کے لیے معقول پانی کا بندوبست نہ ہونے سے کسان بے حد پریشان ہیں۔

کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ تعمیر شدہ ملنگام - پنجگام شاہراہ کے سبب انکے کھیتوں کی اور آنے والا پانی منقطع ہو گیا۔

پلوامہ: دھان کی فصل تباہی کے دہانے پر

انہوں نے کہا کہ سڑک میں مختلف مقامات پر چھوٹی چھوٹی نالیاں موجود تھیں جسے تعمیر کے دوران مکمل طور بند کر دیا گیا جس سے دھان کی فصلوں کی اور آ رہے پانی کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔

کسانوں نے محکمہ اریگیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے کھیتوں کی اور آ رہے پانی کا اکلوتہ ذریعہ بند ہونے سے کھیتوں کی نمی چلی گئی ہیں۔ دھان کی فصل سینچائی کے بغیر تباہی کے دہانے پر ہے۔‘‘

کسانوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’محکمہ ایریگیشن کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیے جانے کے سبب علاقے کی کسان فاقہ کشی کے شکار ہو سکتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’سڑک کی تعمیر بھی ضروری ہے تاہم حکام کو چاہئے کہ کسانوں کے لیے سینچائی کے ذرائع کو بند نہ کیا جائے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details