جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں جمعہ کو ٹریفک کی کچھ حد تک بحالی اور لوگوں کی آمد و رفت سے بازاروں میں کچھ حد تک رونق لوٹ آئی۔
قصبہ ترال کے خانقاہ فیضِ پناہ اور دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی تاہم ٹاون میں سڑکوں سے پوری طرح برف نہ ہٹانے کی وجہ سے ٹریفک جام کے نظارے بھی دیکھنے کو ملے۔
ترال: برفباری کے بعد معمولات زندگی بحال لوگوں نے جہاں اسپتال روڈ سے برف نہ ہٹانے کی وجہ سے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تاہم محکمہ آر اینڈ بی نے اسپتال روڈ سے برف ٹریکٹروں میں بھر کر راستے کو با لکل صاف کر دیا۔
اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محکمہ نے ترال کی سبھی اہم سڑکوں پر سے برف صاف کی ہے اور انتظامیہ لوگوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش اور پوری طرح تیار ہے۔
واضح رہے کہ امسال جنوبی کشمیر میں شدید برفباری ہوئی اور کئی علاقوں میں بیسیوں تعمیراتی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔