جموں و کشمیر پولیس کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے نودل، ترال میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
نودل، ترال میں ایس او جی، سی آر پی ایف اور فوج کی 42 آر آر نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا جس کے دوران حفاظتی اہلکاروں نے ایک مقامی زیارت گاہ کے نزدیک عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا پتہ لگایا۔