اردو

urdu

ETV Bharat / state

امیر آباد ترال میں سرچ آپریشن - سی آر پی ایف

سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی دوپہر سب ضلع ترال کے امیر آباد علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

امیر آباد ترال میں سرچ آپریشن
امیر آباد ترال میں سرچ آپریشن

By

Published : Apr 8, 2021, 5:09 PM IST

عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد ایس او جی ترال، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور فوج کی 42 آر آر نے مشترکہ طور جمعرات کی دوپہر قصبہ ترال کے امیر آباد علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔

سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو امیر آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر بٹھا دیا گیا ہے اور خانہ تلاشیوں کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل بھی یہاں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا جو بعد میں پرامن طور ختم ہوا تھا۔

خبر لکھے جانے تک امیرآباد میں سرچ آپریشن جاری تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details