اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: ڈگری کالج میں میگا کووڈ ویکسینیشن پروگرام - ویکسینیشن پروگرام

عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ضلع پلوامہ میں ترال کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں میگا ویکسینیشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔

میگا کووڈ ویکسینیشن پروگرام
میگا کووڈ ویکسینیشن پروگرام

By

Published : Aug 4, 2021, 6:56 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج میں میگا ویکسینیشن پروگرام میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کے عملہ نے طلبہ کو ویکسین لگائی۔

میگا کووڈ ویکسینیشن پروگرام

اس موقع پر طلبہ کی جانب سے کورونا گائیڈ لائنز کی پاسداری کی گئی اور ویکسینیشن پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے پورا تعاون فراہم کیا گیا۔

کالج کے پروفیسر بشیر احمد شاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'کورونا وائرس کی تیسری لہر کو روکنے اور طلبہ کو کورونا سے بچانے کے لیے اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں طلبہ کو ویکسین لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے بچوں کے اندر قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے اور ذہنی طور پر بھی انسان مستعد رہتا ہے۔

پروفیسر بشیر احمد شاہ نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details