اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: فلٹریشن پلانٹ برسوں سے تکمیل کے منتظر، عوام کو گندا پانی سپلائی - واٹر سپلائی سکیم

پلوامہ کے مارول علاقے میں برسوں قبل فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر آج تک مکمل نہ ہو سکا۔

پلوامہ: فلٹریشن پلانٹ برسوں سے تشنہ تکمیل، عوام کو گندا پانی سپلائی
پلوامہ: فلٹریشن پلانٹ برسوں سے تشنہ تکمیل، عوام کو گندا پانی سپلائی

By

Published : Jan 12, 2021, 3:39 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے مارول علاقے کا فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہونے کے سبب مقامی آبادی کو دریاے جہلم سے بغیر فلٹر کیے ہوئے گندا پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔

پلوامہ: فلٹریشن پلانٹ برسوں سے تشنہ تکمیل، عوام کو گندا پانی سپلائی

مارول علاقے میں محکمہ جل شکتی نے کافی عرصہ قبل واٹر سپلائی سکیم کے تحت ایک فلٹریشن پلانٹ کا قیام عمل میں لایا لیکن طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اسکیم کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا۔ جس کی وجہ سے مارول کی آبادی کو بغیر فلٹر پانی استعمال میں لانا پر رہا ہے۔

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار ’’متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کی نوٹس میں یہ معاملہ لایا لیکن اس جانب توجہ نہیں دی گئی۔ گندا اور آلودہ پانی استعمال میں لانے سے علاقے میں وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔‘‘

اس حوالے سے مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ افسران سے فلٹریشن پلانٹ کو جلد سے جلد مکمل کرانے کے احکامات صادر کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details