پیر کو جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں محکمہ امور صارفین اور میونسپل کمیٹی ترال نے مشترکہ طور مارکیٹ چیکنگ کے دوران گراں فروشی کے مرتکب اور غیر معیاری غذائی اجناس فروخت کرنے والے دکانداروں کے علاوہ کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے راہگیروں، دکانداروں اور ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا۔
ترال میں انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ - زائد المعیاد اشیاء
ضلع انتظامیہ پلوامہ کی ہدایات پر پیر کو ترال ٹاؤن میں میونسپل کمیٹی ترال اور محکمہ امور صارفین نے باہمی اشتراک سے مارکیٹ چیکنگ عمل میں لایا۔
مہم کے دوران ٹیم نے غیر معیاری غذائی اجناس، ایکسپائر اشیا کو موقع پر ہی ضائع کیا جبکہ پلاسٹک کے تھیلوں کو ضبط کیا گیا۔
اس دوران میونسپلٹی کی جانب سے عالمی وبا کی روک تھام کے لیے وضع کیے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے سے متعلق لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعہ اعلانات کیے گئے جبکہ گراں فروشوں کے مرتکب پائے گئے دکانداروں سے چار ہزار کی رقم بطور جرمانہ وصول کی گئی۔