اردو

urdu

By

Published : Apr 20, 2021, 6:32 PM IST

ETV Bharat / state

پلوامہ: محکمہ فوڈ سپلائی کی جانب سے چیکنگ ڈرائیو

مارکٹ چیکنگ ڈرائیو کے دوران غیر قانونی طور پر کام کرنے والے دکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

چیکنگ ڈرائیو
چیکنگ ڈرائیو

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر عوام کو معیاری اور مقررہ قیمتوں پر اشیا خوردو نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے آج کھریو انتظامیہ نے شار شالی علاقے میں مارکٹ چیکنگ مہم چلائی۔

محکمہ فوڈ سپلائی کی جانب سے چیکنگ ڈرائیو

یہ مہم نائب تحصیلدار بشیر احمد اور تحصیل سپلائی افسر پرویز احمد کی سربراہی میں شار شالی کھریو علاقے کے مختلف بازاروں میں چلائی گئی جس کے تحت ٹیم نے غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں یا بغیر ریٹ لسٹ کے اشیا خورد و نوش فروخت کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جبکہ غیر معیاری اشیا کو موقع پر ہی ضائع کیا گیا۔

مارکٹ چیکنگ ڈرائیو کے دوران غیر قانونی طور پر کام کرنے والے دکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ اس حوالے سے تحصیل سپلائی افسر پرویز احمد نے کہا کہ 'رمضان المبارک کے موقع پر گراں فروشی کا بازار گرم ہوتا ہے جس دوران دکاندار عام لوگوں کو لوٹتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہم نے یہ مہم چلائی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں نائٹ کرفیو کا اعلان

انہوں نے کہا 'قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے ایسے اقدامات اُٹھانے کی سخت ضرورت ہے۔ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details