اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں گرینیڈ حملے میں زخمی بزرگ کا انتقال - عام شہری زخمی

دو روز قبل ترال بس اسٹینڈ میں عسکریت پسندوں کی طرف سے پھینکے گئے گرینیڈ حملے میں زخمی بزرگ محمد عبداللہ گوجر ولد صادق گوجر ساکن حاجن ستورہ ترال اپنے گھر میں آج صبح انتقال کر گئے ہیں۔

ترال میں گرینڈ حملے میں زخمی بزرگ کا انتقال
ترال میں گرینڈ حملے میں زخمی بزرگ کا انتقال

By

Published : Jan 4, 2021, 10:13 AM IST

فوت شدہ شخص کی عمر ستر برس بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہے کہ بزرگ شخص حملے میں معمولی زخمی ہوئے تھے اور وہ قدرتی موت مرے ہیں۔

اس ضمن میں ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ بزرگ شہری گرینیڈ حملہ میں معمولی زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں مرہم پٹی کر کے ترال سب ڈسٹرکٹ اسپتال سے گھر روانہ کیا گیا اور ان کی حالت بالکل ٹھیک تھی تاہم آج صبح وہ قدرتی طور انتقال کر گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کہ عسکریت پسندوں کی طرف سے ترال بس اسٹینڈ کے نزدیک دو روز قبل ایک آی ٹی بی پی گاڑی کو نشانہ بنانے کی غرض سے گرینیڈ پھینکا گیا تھا جس میں آٹھ عام شہری زخمی ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details