پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سنگروانی علاقے میں ریچھ کے حملہ میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے کسی طرح اس شخص کو ریچھ سے بچایا اور زخمی حالات میں اسے ہسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروں نے علاج کے بعد اسے گھر روانہ کردیا۔ Bear Attack in Pulwama
Bear Attack in Pulwama ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی - پلوامہ میں ریچھ کا حملہ
ریچھ کے حملہ میں ضلع پلوامہ کے سنگروانی علاقہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ Man Injured in Bear Attack in Pulwama
ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی
تفصیلات کے مطابق محمد یوسف نام کا شخص اپنے باغ میں گھاس کاٹ رہا تھا۔ اسی دوران اس پر ریچھ نے حملہ کردیا اور زخمی کردیا۔ محمد یوسف کے سر، بازوں اور کمر پر زخموں کے نشان موجود ہیں۔ سر اور بازوں پر ٹانکے بھی لگائے گئے ہیں۔ اس ضمن میں محمد یوسف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریچھ کو جلد از جلد قابو میں کیا جانا چاہیے تاکہ ہماری بستی اور ہمارے بچے محفوظ رہ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: Bear Attack in Rajouri: ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی