اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور: تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف - خوف و دہشت کا ماحول

ضلع پلوامہ کے میج، پانپور علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوے کی تلاش شروع کردی ہے۔

پانپور میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف
پانپور میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف

By

Published : Jul 24, 2021, 4:23 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور سے تین کلو میٹر کی دوری پر واقع میج گاوں کے لوگوں میں اُس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب علاقے کے کچھ لوگوں نے تیندوے کے بچوں کو علاقے میں گھومتے ہوئے دیکھا۔

پانپور میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف

مقامی لوگوں نے تیندے کے بچوں کو دیکھتے ہی فوری طور محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی جس کے بعد محکمہ کی ایک ٹیم نے میچ گائوں جا کر تیندوے کی تلاش شروع کر دی۔

اطلاعات کے مطابق وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوے کے دو بچوں کو سفیدے کے ایک درخت پر دیکھا جس کے بعد انہیں پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں: بڈگام: کھلے عام گھوم رہے تیندووں سے لوگوں میں دہشت

محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم کی جانب سے تیندوے کی تلاش میں سرعت لاتے ہوئے کئی متعدد مقامات پر پنجرے نصب کئے گئے۔

دریں اثناء، محکمہ وائلڈ لائف نے علاقے میں تیندوے کی موجودگی کے بعد مقامی لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام سے بچوں کو اکیلے گھروں سے باہر نہ بھیجنے کی بھی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details