اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور: ’باز آباد کاری کے نام پر استحصال کیا گیا‘ - گندگی کے ڈھیر

دسمبر 2009 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دریائے جہلم کے کنارے آباد لوگوں کی بازآبادکاری کے لیے ہاؤسنگ کالونی کا سنگ بنیاد رکھا، تاہم 12سال گزرنے کے باوجود رہائشیوں کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

پانپور: ’بازآبادکاری کے نام پر استحصال کیا گیا‘
پانپور: ’بازآبادکاری کے نام پر استحصال کیا گیا‘

By

Published : Apr 17, 2021, 6:14 PM IST

سنہ 2009 میں دریائے جہلم کے کنارے آباد لوگوں کی بازآبادکاری کے لیے سمربگ، پانپور میں ایک ہاوسنگ کالونی کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں ہر ایک کنبے کو ایک رہائشی کوارٹر فراہم کیا گیا تھا۔

تقریبا بارہ سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی یہاں لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔

پانپور: ’بازآبادکاری کے نام پر استحصال کیا گیا‘

لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’باز آبادکاری کے دوران جو وعدے ہم کیے گئے تھے ان میں بیشتر کو پورا نہیں کیا گیا۔‘‘ انہوں نے سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’بازآبادکاری کے نام پر ہمارے ساتھ استحصال کیا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر 2009 کو اس وقت کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کئی وزرا کے ہمراہ اس ہاوسنگ کالونی کی بنیاد رکھی جس وقت انہوں نے ہائوسنگ کالونی میں سبھی طرح کی بنیادی ضروریات فراہم کیے جانے کی یقین دہانی کی تھی۔

لوگوں کا الزام ہے کہ 12 سال گزر جانے کے باوجود بھی اس کالونی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ پانی کے نکاس کے لئے کوئی پلان نہیں، صفائی ستھرائی کا انتظام نہیں اور نہ ہی علاقے میں سڑکیں اور گلی کوچے ہی تعمیر کیے گئے۔ معمولی بارشوں کے دران پوری کالونی زیر آب آ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی کا کوئی بھی انتظام نہیں کیا جا رہا ہے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیں جس سے کالونی کوڑے دان میں تبدیل ہو چکی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اگر انہیں بنیادی ضروریات فراہم نہیں کی گئی تو وہ نقل مکانی کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details