اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی ٹی آئی ترال میں کورونا کے 10 مثبت معاملات

آئی ٹی آئی ترال میں ریپڈ ٹیسٹنگ کے دوران کورونا وائرس کے 10مثبت معاملات کے بعد ادارے کو فی الحال بند کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

آئی ٹی آئی ترال میں کورونا کے 10مثبت معاملات
آئی ٹی آئی ترال میں کورونا کے 10مثبت معاملات

By

Published : Apr 7, 2021, 6:50 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آئی ٹی آئی ترال میں انتظامیہ کی جانب سے ریپڈ ٹیسٹنگ کے دوران 10 افراد کے نمونے مثبت پائے گئے۔

آئی ٹی آئی ترال میں کورونا کے 10مثبت معاملات

مثبت پائے گئے افراد میں آٹھ طلبہ اور عملے کے دوارکان شامل ہیں۔

جن دس افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے انہیں فوری طور ہوم آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ آئی ٹی آئی ترال میں تمام تدریسی اور غیر تدریسی خدمات کو فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔

دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے عوام سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں ریپڈ ٹیسٹنگ بھی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details