اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: صنعتی یونٹس کے لیے اراضی کی نشاندہی پر عوام میں خوشی - ای ٹی وی بھارت

جنوبی کشمیر کا ترال علاقہ گزشتہ تیس برسوں کے پر آشوب دور میں سرکاری توجہ نہ ملنے سے کافی پسماندہ ہے۔ علاقے میں صنعتی شعبہ پر توجہ نہ دینے سے علاقے میں فی الوقت بے روزگاری کی شرح میں کافی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

ترال: صنعتی یونٹس کے لیے اراضی کی نشاندہی پر عوام میں خوشی
ترال: صنعتی یونٹس کے لیے اراضی کی نشاندہی پر عوام میں خوشی

By

Published : Sep 10, 2021, 6:22 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں صنعتی شعبہ کو تقویت بخشنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے 50کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی۔

ترال: صنعتی یونٹس کے لیے اراضی کی نشاندہی پر عوام میں خوشی

سب ضلع ترال میں انتظامیہ نے علاقے میں صنعتی یونٹس قائم کیے جانے کے لیے انڈسٹریل اسٹیٹ کو منظوری دی ہے، اس سلسلے میں ترال ٹاؤن کے نزدیک تکیہ رزاق شاہ میں پچاس کنال سے زائد اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے محکمہ مال کے عہدیداروں کے ہمراہ اراضی کا جائزہ لیا۔

ترال کے باشندوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے یہاں کی بے روزگاری بڑی حد تک دور ہو سکتی ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’ترال میں صنعتی یونٹس قائم ہونے سے علاقے میں ترقی کو نئی جلا ملے گی اور یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا تاہم ہماری مانگ یہ ہے کہ ترال کے ہی نو جوانوں کو یونٹس قائم کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے۔‘‘

مزید پڑھیں؛پلوامہ: آتشزدگی میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ فی الحال پچاس کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے مزید اراضی کی نشاندہی بھی عنقریب ہی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ترال: کیا محکمۂ جل شکتی کو کسی حادثے کا انتظار ہے؟

انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹس کے بغیر علاقے میں تعمیر و ترقی ممکن نہیں ہو سکتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details