ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے بدھ کو ضلع اسپتال پلوامہ کا اچانک دورہ کر کے اسپتال میں مریضوں کی علاج کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔
انہوں نے ضلع اسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجے کے حوالے سے فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
انہوں نے ڈاکٹر صاحبان سے بھی اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں ہدایت جاری کی کہ وہ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجے کو بھی یقینی بنائیں۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے کہا کہ 'ضلع اسپتال پلوامہ نے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران قابل ستائش کام کیا ہے، وہیں اس دوسری لہر کے پیش نظر ہمیں امید ہے کہ صحت عملہ اس لہر کے دوران بھی جانفشانی سے کام انجام دے گا۔'