پلوامہ:ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز کشمیر کی جانب سے جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور میں ایک روزہ طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ طبی کیمپ میں مریضوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ طبی کیمپ کے دوران جہاں ڈاکٹروں نے مختلف عارضوں میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا وہیں الزمائر نامی عارضہ کا بھی خصوصی طور معائنہ کیا گیا اور مریضوں کی اس حوالہ سے اسکریننگ اور کاؤنسلنگ کی گئی۔ Health Services organize Medical Camp at SDH Pampore
Medical Camp at SDH Pampore: سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور میں طبی کیمپ کا انعقاد - پانپور طبی کیمپ
پانپور میں منعقد کیے گئے طبی کیمپ کے حوالہ سے معالجین نے کہا کہ اس طرح کے کیمپس کے انعقاد کا مقصد عوام کو مختلف امراض کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ Medical Camp in pampore
طبی کیمپ میں آئے مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ طبی کیمپ کے حوالہ سے شعبہ جیراٹریک کی انچارج ڈاکٹر ثاقبہ افضل نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپس کے انعقاد کا مقصد عوام کو مختلف امراض کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ Health Services organize Medical Camp in pampore
انہوں نے کہا کہ بعض افراد الزمائر کی اولین علامات خصوصاً کمزور یادداشت کو ’عمر کا تقاضہ‘ سمجھ کر نظر انداز کرتے ہیں جس سے عارضہ طول پکڑ لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الزمائر کے عارضہ کے حوالہ سے عوام میں کافی زیادہ آگاہی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی کیمپ میں الزمائر کی خصوصی طور اسکریننگ کی گئی اور مثبت پائے گئے افراد کی کاؤنسلنگ کی گئی جبکہ بقیہ افراد کو اس حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔