ضلع پلوامہ میں جمعہ کی شام گورنمنٹ مڈل اسکول ہنی پورہ، وانپورہ میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔
اسکول میں آگ کی خبر پھیلتے ہی مقامی باشندوں، پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا تاہم آتشزدگی کے سبب اسکولی عمارت خاکستر ہو گئی اور اسکول میں موجودہ لاکھوں روپے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔
مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شام اسکولی عمارت سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہو گئے، انہوں نے پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو فوری طور اطلاع دی تاہم اس دوران آگ نے پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔