اردو

urdu

ETV Bharat / state

Heart Centre Established in Pulwama: پلوامہ میں ہارٹ سنٹر کا قیام - پلوامہ میں ایک اور ہارٹ سنٹر

مرکزی سرکار و یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے جہاں اسپتالوں، طبی مراکز کے بنیادی ڈھانچوں کو مستحکم بنایا جا رہا ہے وہیں طبی خدمات کے حوالے سے متعدد غیر سرکاری تنظیمیں بھی متحرک ہیں۔

Gauri Kaul Foundation sets up one more Heart Centre in Kashmir
Gauri Kaul Foundation sets up one more Heart Centre in Kashmir

By

Published : Aug 1, 2022, 6:21 PM IST

پلوامہ: گوری کول فاؤنڈیشن نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک اور ہارٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا۔ Heart Centre Established in South kashmir فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع کے حال علاقے میں شروع کیے گئے ’’پرساد جو ہارٹ سنٹر‘‘ سے قبل فائونڈیشن نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک شمالی کشمیر کے مچھل جب کہ سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں ہارٹ سنٹر قائم کیا ہے۔ فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔

پلوامہ میں ہارٹ سنٹر کا قیام

افتتاحی تقریب کے موقع پر فائونڈیشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ وادی کشمیر خصوصاً پلوامہ ضلع میں ’’طبی خدمات کو مزید مستحکم بنانے کے غرض سے حال علاقے میں ہارٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہارٹی سنٹر کے قیام سے نہ صرف پلوامہ بلکہ جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے۔ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اور معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر اپیندر کول نے افتتاحی تقریب کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پرساد جو ہارٹ انسٹیٹیوٹ اپنے آبائی گاؤں حال میں قائم کیا ہے۔ Gauri Kaul Foundation sets up one more Heart Centre in Kashmir

انہوں نے دعوی کیا کہ وادی کشمیر میں تقریبا 45 فیصد لوگ ہائی بلڈ پریشر اور 15 فیصد ذیابطس کا شکار ہیں اور اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ کول نے کہا کہ اسی تناظر میں انہوں نے پلوامہ کے حال علاقے میں ایک ہارٹ سنٹر قائم کیا ہے۔

کول کے مطابق او این جی سی نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت انہیں فنڈ فراہم کیا ہے۔ اور ان کیے اشتراک سے ہی ہارٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سرینگر: چھانہ پورہ میں امراض قلب کے لیے کلینک کا افتتاح

ABOUT THE AUTHOR

...view details