پلوامہ:کل رات دیر گئے ضلع پلوامہ کے پریگام علاقہ میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد فوج نے اس پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی۔ جب کہ بتایا گیا تھا کہ علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسند موجود تھے۔ چند منٹوں تک گولیوں کا تبادلہ ہونے کے بعد علاقہ میں 13 گھنٹوں تک خاموشی چھائی رہی جب کہ فوج نے اس پورہ علاقہ کو سیل کر دیا تھا تاکہ عسکریت پسندوں کو بھاگنے میں کامیابی نہ ملے۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے بعد اس پورے علاقہ میں تلاشی کارروائی شروع کی گئی تھی جو تقریباً 13 گھنٹوں تک جاری رہی۔ اس تصادم میں کسی بھی عسکریت پسند کی ہلاکت کی خبر سامنے نہیں آئی۔ تاہم ابتدائی گولی باری میں ایک سکیورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی خبر ہے جس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں گھیرا بندی اور تلاشی مہم کے بعد سکیورٹی فورسز نے اس آپریشن کو ختم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی معتبر اطلاع ملی تھی جس کے بعد علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا اور تلاشی کارروائی شروع کی گئی اور جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام کے قریب پہنچیں۔ عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ جس سے انکاؤنٹر شروع ہوا۔ تیرہ گھنٹہ کی خاموشی کے بعد اب سمجھا جارہا ہے کہ عسکریت پسند جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔