جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے تعلق رکھنے والے وسیم احمد تراگ ولد علی محمد کو جموں و کشمیر پولیس نے گزشتہ دنوں منشیات کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار کرکے اسکے خلاف ایف آئی آر درج کیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص علاقے میں منشیات کی وبا کو پھیلانے میں بہت متحرک تھا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔