ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں بدھ کو ایک غیر مقامی مزدور دریائے جہلم میں غرقاب ہو گیا تھا، مزدور کے غرقاب ہونے کے فوراً بعد مقامی لوگوں، ایس ڈی ار ایف اور پولیس نے نوجوان کی لاش بازیاب کرنے کی مہم شروع کی۔
قریب چوبیس گھنٹوں کے بعد غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش کو بازیاب کر لیا گیا۔ غرقاب ہوئے نوجوان کی شناخت ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 22سالہ ذیشان کے طور پر ہوئی ہے جو ایک مقامی اینٹ کے بھٹے میں مزدوری کر رہا تھا۔