پلوامہ: رواں سال موسم میں تبدیلی آنے کی وجہ سے بادام کی فصل میں بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سبزیاں، سیب کے ساتھ ساتھ بادام فصل اُگائے جاتی ہیں جس سے یہاں کی اکثر آبادی اپنے روز مرہ کی ضرورت کو پورہ کرتی ہیں۔Disease Spread in Almond Orchards
وہی ضلع پلوامہ میں سب سے زیادہ بادام فصل کی پیداوار ہوتی جس کو یہاں کے لوگوں ملک بھر میں فروخت کرتے ہیں وہی یہ بہت سے لوگوں کے لئے ذریعہ معاش ہیں۔ اگرچہ پچھلے کئی سالوں سے بادام کی فصل میں کمی دیکھی گئی تاہم رواں سال بادام کی پیداوار کافی اچھی ہوئی ہے تاہم کئی علاقوں میں غیر قانونی مٹی اٹھانے سے بادام کی فصل پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔almond orchards of pulwama
رواں سال موسم میں تعبدلی اور نیوہ علاقے میں اینٹ کی بھٹوں کی وجہ سے بادام کی فصل پر بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں۔جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں کافی تشویش پھیلے ہوئے ہیں۔ مقامی لوگ اس وقت بادام کی فصل پر ادویات کا چھڑکاو کررہے ہیں۔
اس ضمن میں مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ رواں برس بادام کی فصل کافی اچھی ہوئی لیکن علاقے میں اینٹ کی بھٹوں کی وجہ ہمارے باغات میں بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کو روکا نہیں گیا تو وہ دن دور نہیں جب بادام کی فصل کا نام ونشان نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں غیر قانونی طور طریقے سے مٹی اٹھائے جاری ہے جس کی وجہ سے بادام فصل کے لئے زمین کم ہورہے ہیں۔ مقامہ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے بصورتِ دیگر وہ دن دور نہیں جبکہ ضلع میں بادام فصل کا صرف نام رہے گا۔