جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں واقع دلناگ پارک کو عوام کی سیر وتفریح کے لیے کچھ برس قبل محکمہ پھول بانی کے سپرد کر دیا تھا۔ تاہم پارک میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ جمع ہونے اور صفائی کے فقدان کے حوالے سے لوگوں نے محکمہ فلوریکلچر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا: ’’دلناگ پارک عوام کے لیے راحت و سکون کے چند لمحے گزارنے کی ایک بہترین جگہ ہے، تاہم محکمہ پھول بانی کے ملازمین کی غیر سنجیدگی کے باعث پارک میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ پارک میں کوڑے دان نہ ہونے کے سبب پلاسٹ کی بوتلیں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ بکھرا پڑا ہے جس کے سبب پارک کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے۔