اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Dilapidated roads: لیتہ پورہ میں خستہ حال سڑکیں، لوگوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج - خستہ حال سڑک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جنوبی کشمیر میں لیتہ پورہ پانپور کے لوگوں نے رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی پر احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا۔ Dilapidated roads in Letpora

1
1

By

Published : Nov 9, 2022, 1:11 PM IST

پلوامہ:ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ، بُنہ پورہ کے باشندوں نے خستہ حال سڑک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’لیتہ پورہ، بُنہ پورہ کی بیشتر رابطہ سڑکیں خستہ ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز سمیت راہگیروں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Dilapidated Letpora Roads residents Staged protest

لیتہ پورہ میں خستہ حال سڑکیں

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے کے نزدیک کئی سڑکوں کی تعمیر و مرمت انجام دی گئی تاہم نا معلوم وجوہات کی بنا پر لیتہ پورہ، بونہ پورہ کی سڑکوں کی مرمت کے حوالہ سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔‘‘ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ علاقے میں سڑکوں کی خستہ حالی کے سبب ڈرینیج نظام بھی ناکارہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خستہ حال سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’’’علاقے کی سڑکیں معمولی بارشوں کے دوران ہی تالاب کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سڑک کی مرمت کے حوالہ سے انہوں نے کئی بار بار اعلیٰ افسروں سے گزارشات کیں ’’لیکن کسی بھی آفسر یا محکمہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔‘‘ Protest against Dilapidated Letpora Roads

مزید پڑھیں:Sangar Wani Roads Dilapidated صحت افزا مقامات کو جانے والی سڑکیں انتہائی خستہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details