پلوامہ:جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے کی چرسو - ٹوکنہ رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ خستہ حال رابطہ سڑک جس کی وجہ سے عوام کو عبور ومرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ برس اگرچہ اس سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے لیکن بعد ازاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر کام شروع نہیں ہوا۔Chursoo Awantipora Road Dilapidated
Awantipora Chursoo Road Dilapidated چرسو ٹوکنہ رابطہ سڑک خستہ حال، عوام پریشان
ضلع پلوامہ کے چرسو ٹوکنہ، اونتی پورہ کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے سبب عوام خاص کر طلباء اور مریضوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Road Dilapidated
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ خستہ حال رابطہ سڑک کے باعث لوگوں کو ناقابل بیاں مصیبتوں سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’یہ سڑک قریب پندرہ دہیات کے لیے رابطہ سہولیات فراہم کر رہی ہے لیکن نہ جانے کیوںکر اس سڑک کی حالت بہتر کرنے کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں اور عوام خاص کر طلباء اور بیماروں کو سڑک کی خستہ حالی سے تکالیف سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔Dilapidated Chursoo Awantipora Road Irks Pedestrians
مقامی لوگوں نے ٹوکنہ چرسو علاقے کی رابطہ سڑک کی تعمیر وتجدید کے لیے فوری طور اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔