اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sikh Samagam in Tral: کنگلورہ، ترال میں سکھ سماگم کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ترال میں سکھ سماگم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر عالمی امن اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

کنگلورہ، ترال میں سکھ سماگم کا انعقاد
کنگلورہ، ترال میں سکھ سماگم کا انعقاد

By

Published : Jul 18, 2022, 12:49 PM IST

پلوامہ: کنگلورہ، ترال کے گردوارے میں گرمت سماگم کا اہتمام کیا گیا۔ Sikh Samagam held at Kangora, Tral سماگم میں ترال کے مختلف دیہات سے آئے ہوئے سِکھ عقیدت مندوں نے شرکت کی اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ سماگم میں شرکت کرنے والوں کے لیے خصوصی لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا جبکہ مقامی مسلمانوں نے سماگم میں شرکت کر کے بھائی چارے کی قندیل کو زندہ رکھا۔ واضح رہے کہ سماگم ایک پنجابی لفظ ہے جس کا مطلب ہے ایک اہم 'اجتماع' یا 'ملاقات' جو کہ جشن منانے کے لیے کسی تقریب میں شرکت کرنا ہے۔

کنگلورہ، ترال میں سکھ سماگم کا انعقاد

ڈی ڈی سی ممبران، ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور اوتار سنگھ نے بھی سماگم میں شرکت کی۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کنگلورہ میں ہر برس اس دن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ DDC Members attend Sikh Samagam in Tral انہوں نے کہا کہ ’اس موقع پر عالمی امن اور بھائی چارے کے لیے یہاں خصوصی دعائیں مانگی گئیں کیونکہ ہر مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے اور آپسی بھائی چارے کا جہاں تک ترال میں تعلق ہے تو یہاں کی مثال ہر جگہ دی جا رہی ہے۔‘ سماگم میں گردوارہ پربندھک کمیٹی، پلوامہ کے صدر براک پلوامہ کلونت سنگھ بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details