اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: برسوں سے تشنہ تکمیل سڑک کی میکڈمائزیشن پر زور - سڑک کی کشادگی

چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی (صوبہ کشمیر) نے ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال کا دورہ کرکے برسوں سے تشنہ تکمیل لال پورہ - وزل کلناڈ سڑک پر جاری کام کا جائزہ لیا۔

ترال: برسوں سے تشنہ تکمیل سڑک کی میگڈمائزیشن پر زور
ترال: برسوں سے تشنہ تکمیل سڑک کی میگڈمائزیشن پر زور

By

Published : Sep 7, 2021, 7:25 PM IST

چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی (کشمیر) نے محکمہ کے دیگر آفیسران کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے قریب پندرہ برسوں سے تشنہ تکمیل لال پورہ، وزل کلناڈ سڑک پر جاری کام کا جائزہ لیا۔

ترال: برسوں سے تشنہ تکمیل سڑک کی میگڈمائزیشن پر زور

انہوں نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی نے بتایا کہ وزل کلناڈ سڑک پر گزشتہ قریب ڈیڑھ دہائی سے تکنیکی مسائل کی وجہ سے کام رکا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر و کشادگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے کام کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پلوامہ: محکمہ سیریکلچر کی جانب سے کوکون نیلامی پروگرام

انہوں نے مزید بتایا کہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے سب ضلع ترال میں سبھی رکے پڑے تعمیراتی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رواں سیزن میں سبھی پروجیکٹ وقت پر مکمل کیے جائیں گے۔

وزل کلناڈ سڑک پر میکڈمایزیشن کے علاوہ سڑک کی کشادگی کی زد میں آنے والی اراضی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ محکمہ اراضی کا معاوضہ فراہم کرنے کا مجاز نہیں تاہم انکے مطابق متعلقہ اداروں کو پروجیکٹ رپورٹ بھیجی جا چکی ہے اور متاثرہ افراد کو اراضی کا معاوضہ جلد فراہم کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details