اردو

urdu

ETV Bharat / state

Climbing competition in Delhi پلوامہ کے طالب علم نے کلائمبنگ میں میڈل حاصل کیا - نارتھ زون کلائمبنگ مقابلہ

کفیل الحق نے اس سے قبل 23 ویں یو ٹی لیول سب جونیئر لڑکوں کے کلائمبنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا،اس مقابلے میں 600 کلئمبرس نے شرکت کی تھی۔

pulwama-boy-shines-in-climbing-competition-in-delhi
پلوامہ کے طالب علم نے کلائمبنگ میں میڈل حاصل کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 4:48 PM IST

پلوامہ:جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے کفیل الحق نے دہلی میں منعقدہ نارتھ زون کلائمبنگ چیمپئن شپ کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ کفیل کا تعلق ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ گاؤں سے ہے اور وہ رتنی پورہ کے ہائیر سیکنڈری اسکول میں 9ویں جماعت میں زیرِ تعلیم ہے۔
کفیل نے اس سے قبل 23 ویں یو ٹی لیول سب جونیئر لڑکوں کے کلائمبنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا جو جموں میں 23 اور 24 ستمبر کو منعقد ہوا تھا۔ اس مقابلے میں 600 کلئمبرس نے شرکت کی تھی، لیکن کفیل نے اپنی ہمت اور مہارت سے ان میں اول مقام حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد اس کا انتخاب دہلی میں نارتھ زون مقابلے کے لیے ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:District Pulwama Shine In 3rd UT Sport Climbing Champion: وال کلائمبنگ چیمپیئن شپ مقابلے میں 8 سالہ بچی نے جیتا سونے کا تمغہ

نارتھ زون کلائمبنگ چیمپئن شپ میں کفیل نے 17 سیکنڈ میں دیوار پر چڑھ کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ صرف ایک سیکنڈ سے انہوں نے پہلی پوزیشن کھو دی۔ کفیل اب لیڈ کلائمبنگ اور بولڈرنگ مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنے عزم اور تربیت کو دیکھتے ہوئے مزید دو تمغے جیتیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details