آج ضلع پلوامہ کے بائیز ڈگری کالج میں غلام رسول کی تصنیف کردہ کتاب بعنوان "انہ تہ انہار" کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اے آر آزاد میموریل فونڈیشن نے گورنمنٹ ڈگری کالج بائیز پلوامہ کے اشتراک سے غلام رسول ندیم کی تصنیف کردہ کتاب "انہ تہ انہار" کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔
اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج بائیز پلوامہ کے پرنسپل پروفیسر فاروق احمد اندربی مہمان خصوصی کے طور موجود تھے۔ یہ کتاب غلام رسول ندیم کی پہلا شاعری مجموعہ ہے اس شعری مجموعے کو کشمیری زبان میں تحریر کیا گیا ہے وہی اس کو آج منظر عام کیا گیا۔
اس موقع پر ادب سے وابستہ بڑی بڑی شخصیاتوں کے علاوہ صحافت سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں کی ایک اچھی تعداد موجود رہے۔