عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں کمی آنے کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں نوجوانوں کی جانب سے ’’بگ بیش‘‘ نامی کرکٹ ٹورنا منٹ کا افتتاح کیا گیا۔
ترال کے بجونی علاقے میں ” بگ بیش کرکٹ ٹونامنٹ“ کا افتتاحی میچ گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ٹورنا منٹ کا پہلا مقابلہ بٹہ گنڈ اور نئی بھگ کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
افتتاحی میچ میں بٹہ گنڈ ٹیم نے مقابلے کو8وکٹوں سے جیت لیا۔ میچ کے اختتام پر سہیل احمد کو 59رنز بنانے پر مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔