جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بیساکھی کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ آج صبح سے ہی سکھ عقیدت مند گردواروں میں حاضری دیتے ہوئے نطر آئے اور وہاں منعقد خصوصی تقاریب کی مجالس میں شامل ہوئے۔
اس موقع پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ کورونا وائرس کے پیش نظر امسال گردواروں میں بھی زیادہ لوگ جمع نہیں ہوئے، البتہ لوگوں نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔ ترال کے سیموہ، چھترگام، چندری گام، آری گام اور دیگر دیہاتوں و شہروں میں سکھ مذہب کے لوگوں نے بیساکھی منائی۔ اس موقع پر مسلم برادری نے اپنے سکھ بھائیوں کو مبارکباد پیش کی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے آری گام ترال کے مقامی، ماسٹر نرمل سنگھ نے بتایا 'بیساکھی کا تہوار عقیدت و احترام سے منایا گیا اور پوجا پاٹھ میں عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں'۔