اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: ڈگری کالج پانپور میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد - جسمانی طور تندرست

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈگری کالج پانپور میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

پلوامہ: ڈگری کالج پانپور میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد
پلوامہ: ڈگری کالج پانپور میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

By

Published : Sep 29, 2021, 7:38 PM IST

نوجوانوں خاص کر لڑکیوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن، پلوامہ کی جانب سے بدھ کو ڈگری کالج پانپور میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

پلوامہ: ڈگری کالج پانپور میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

ٹورنامنٹ میں ڈگری کالج پانپور کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ افتتاحی میچ کالج کے انڈور اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میں ڈگری کالج کی پرنسپل سیما ناز کے علاوہ تحصیل انتظامیہ کے افسران نے شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

بیڈمنٹن ایسوسی ایشن پلوامہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈائون کی وجہ سے طلبہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکے، جس کے پیش نظر انہوں نے ڈگری کالج پانپور میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے نہ صرف طلبہ جسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں بلکہ اس سے وہ ذہنی تناؤ سے بھی دور رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details