اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pulwama Attack Anniversary سی آر پی ایف کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد - سی آر پی ایف اعزاز بلڈ ڈونیشن کیمپ

پلوامہ حملے میں مارے گئے سی آر پی ایف اہلکاروں کے اعزاز میں منعقد کیے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں درجنوں سی آر پی ایف اہلکاروں نے خون کا عطیہ پیش کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

Pulwama Attack Anniversary: پلوامہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ
Pulwama Attack Anniversary: پلوامہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ

By

Published : Feb 14, 2023, 4:35 PM IST

سی آر پی ایف کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد

پلومہ:پلوامہ حملے کی چوتھی برسی کے موقع پر منگل کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) بٹالین ہیڈکوارٹر، لیتہ پورہ، میں ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پچھہتر سے زائد سی آر پی ایف جوانوں نے خون کا عطیہ پیش کرکے پلوامہ حملہ میں ہلاک ہوئے ساتھیوں (سی آر پی ایف اہلکاروں) کو خراج عقیدت پیش کیا۔ عطیہ کیا ہوا خون کشمیر میں ضرورت مندوں کو فراہم کیا جائے گا تاکہ ایمرجنسی کے دوران کسی بھی مریض کو (ضرورت پڑنے) پر خون کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے آئی جی، سی آر پی ایف نے بتایا کہ ’’دو ہزار انیس کے ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اس خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ عملی طور یہ ثابت کیا جائے کہ ہم اپنے خون کا عطیہ پیش کرکے یہ باور کرائیں کہ چار سال گزرنے کے باوجود بھی پلوامہ حملے میں مارے گئے اہلکار ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لیتہ پورہ علاقے میں 14 فروری 2019 کو ایک خود کش حملے میں سی آر پی ایف کے چالیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ یہ کشمیر میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران سیکورٹی فورسز پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ تھا اور اس حملے سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:Pulwama Attack Anniversary 'پلوامہ حملہ کے بعد وادی کے حالات کافی بہتر ہوئے ہیں'

ادھر، بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی پلوامہ حملہ میں ہلاک ہوئے اہلکاروں کے اعزاز میں گلباری تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔ تقریب میں بی جے پی ریاستی لیڈران و کارکان نے شرکت کرکے پلوامہ حملہ میں ہلاک ہوئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details