اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہائی اسکول وین، پانپور میں فوج کی جانب سے شجرکاری مہم - شجر کاری پر زور

فوج کی 50آر آر نے ووین ہائی اسکول پانپور میں پلانٹیشن ڈرائیو کا اہتمام کرنے کے علاوہ اسکول احاطے کی صفائی بھی عمل میں لائی۔

ہائی اسکول ووین، پانپور میں فوج کی جانب سے پلانٹیشن ڈرائیو کا اہتمام
ہائی اسکول ووین، پانپور میں فوج کی جانب سے پلانٹیشن ڈرائیو کا اہتمام

By

Published : Jul 27, 2021, 7:37 PM IST

کرگل جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے غرض سے فوج کی 50راشٹریہ رائفلز نے ضلع پلوامہ کے ہائی سکول ووین، پانپور میں سکولی بچوں کے ساتھ مل کر پلانٹیشن ڈرائیو کا اہتمام کیا۔

ہائی اسکول ووین، پانپور میں فوج کی جانب سے پلانٹیشن ڈرائیو کا اہتمام

پروگارم کے دوران کرگل جنگ کے دوران قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجیوں کی قربانیوں کو یاد کرکے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پروگرام کے دوران ہائی اسکول ووین کے احاطے میں توت کے پودے لگائے گئے جبکہ اس موقع پر صفائی مہم کا بھی اہتمام کیا گیا اور اسکول احاطے سے کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ کشمیر کو تشدد سے نجات ملنی چاہئے: صدر رام ناتھ کووند

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فوجی آفیسران نے کہا کہ ’’کرگل جنگ میں شہید ہوئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ووین ہائی اسکول کا انتخاب کرکے پلانٹیشن ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا۔‘‘

انہوں نے شجر کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details